لاہور(این این آئی)ان گنت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والے نغمات کے خالق نغمہ نگار خواجہ پرویز کو ہم سے بچھڑے سات برس ہو گئے تاہم ان کے نغموں کی گونج اور چاشنی آج بھی ان کی یادوں کو تروتازہ رکھے ہوئے ہے۔معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز نے چالیس سالہ کرئیر میں دس
ہزار سے زائد نغمے لکھے۔ان کے لکھے گیت آجبھی لاکھوں دلوں کی آواز ہیں۔5مہدی حسن، نور جہاں اور نصرت فتح علی جیسے پائے کے گلوکاروں نے بھی انکا کلام خوب جم کر گایا۔خواجہ پرویزکا فن انہیں اس وقت تک زندہ رکھے گا جب تک ان کے لکھے نغمے فضائوں میں رس گھولتے رہیں گے۔