بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی ، 11 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 49 فیصد کمی

datetime 19  جون‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ رواں مال کے پہلے 11 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تیزی سے 49 فیصد تک کمی دیکھی گئی جو غیر یقینی میکرواکنامک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔بدھ کو مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں

جولائی سے مئی کے دوران کْل ایف ڈی آئی ایک ارب 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی۔رواں مالی سال کے دوران وسیع کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات معاشی عدم استحکام کی وجہ رہے اور اس نے بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک سے دور رکھا۔اسی طرح مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی اور یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 23 کروڑ ڈالر رہی۔حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ معیشت سست ہے لیکن یقینی طور پر مشکل صورتحال سے نکل جائیں گے، تاہم گرتے ایف ڈی آئی کے اعداد و شمار ان کے دعویٰ کی حمایت کرتے نظر نہیں آتے۔ملکوں کی سطح پر چین سے کم ہوتی براہ راست سرمایہ کاری اس حکومت کے لیے اہم مسئلہ بن گیا ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے شمالی پڑوسیوں پر تیزی سے انحصار کر رہی ہے۔چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 11 ماہ کے دوران سب سے زیادہ 49 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہونے کے باوجود گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایک تہائی سے کم تھی کیونکہ اْس عرصے میں ملک کو 1 ارب 82 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تاہم جائزے کی مدت کے دوران تمام بڑے ممالک سے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی۔برطانیہ سے سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کمی ہوئی اور یہ گزشتہ سال کے 28 کروڑ 20لاکھ ڈاکر کے مقابلے میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پر آگیا۔براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی حکومت کے لیے ایک ایسے مشکل وقت میں سامنے آئی جب اسے غیرملکی زرمبادلہ کی شدید کمی کا سامنا ہے اور وہ ڈالر جمع کرنے کیلیے عالمی مالیاتی اداروں سمیت دوست ممالک سے رابطے کی کوششیں کر رہا ہے۔علاوہ ازیں امریکا سے سرمایہ کاری کا بہاؤ 11 ماہ کے دوران تقریباً آدھا 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا، امریکا سے ایف ڈی آئی میں کمی کو واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان خراب تعلقات سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…