لاس اینجلس : ہالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ آنجہانی مارلن منرو کا مجسمہ چوری ہوگیا

19  جون‬‮  2019

نیویارک(این این آئی) ہالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ آنجہانی مارلن منرو کا مجسمہ لاس اینجلس کے فلمی میوزیم سے کسی نے چرا کر ہلچل مچا دی۔ہر اداکارہ کے لیے آئیڈل تصور کی جانے والی خوبرو اور پرکشش مارلن منرو کا یہ مجسمہ لاس اینجلز میں ہالی وڈ میوزیم میں لگا تھا ۔جسے اب اڑا لیا گیا ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ہالی وڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور خوبصورتی سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ مارلن منرو یکم جون 1926ء کو پیدا ہوئیں اور 1946ء میں اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ مارلن کے اس دور کی مشہور فلموں میں نیا گرا، جنٹل مین پریفر بلونڈز اور ٹومیری اے ملنیئر شامل ہیں۔اس کے علاوہ پلے بوائے میگزین نے ان کی ایسی تصاویر شائع کیں جو 1948 میں لی گئی تھیں لیکن ان کی باری مارلن کے شہرت حاصل کرنے بعد آئی۔ ان واقعات نے مارلن کی شہرت کو آسمان پر پہنچا دیا۔انہوں نے اپنی فلم کمپنی ’’مارلن منرو پروڈکشنز‘‘ کی بنیاد رکھی اور اس کے زیر اہتمام ’’سم لائک اٹ ہاٹ‘‘ اور ’’پرنس اینڈ دی شوگرل‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں تیار کیں۔ انہوں نے دو شایاں کیں۔ پہلی شادی بیس بال کے مشہور کھلاڑی جوڈی ماجیو سے کی اور دوسری شادی مشہور ڈرامہ نگار آرتھر ملر سے۔ دونوں شادیاں ناکام رہیں اور طلاق پر منتج ہوئیں۔ ڈپریشن سے نجات پانے اور جسمانی تکالیف سے سکون پانے کے لئے وہ منشیات کا استعمال کرنے لگیں۔پانچ اگست 1962 کی رات وہ اپنے عالیشان گھر میں مردہ پائی گئی۔ خواب آور گولیوں کی بھاری مقدار کو اس کی موت کا سبب قرار دیا گیا۔انتقال کے وقت ان کی عمرصرف 36سال تھی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…