منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایسے شو کا حصہ بن کرخوش ہوں جوانسانیت کی بات کرتا ہے : دیا مرزا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ دیا مرزا’ ’کافر‘‘ کے عنوان سے ایک ویب سیریز میں ایک ایسی پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی بیٹی کے ساتھ غلطی سے سرحد پار کرکے انڈیا چلی جاتی ہیں۔کیا دیا مرزا کو ایک پاکستانی خاتون کا کردار نبھاتے ڈر نہیں لگا؟۔

اس سوال کے جواب میں دیا مرزا نے کہا کہ اس شو میں اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ لوگوں کے دل و دماغ سے یہ خوف مٹایا جا سکے۔ اس شو میں ایک ماں کائنات اور اس کی بیٹی کی کہانی ہے جو ناگہانی صورت حال میں سرحد پار کرکے انڈیا چلے آتے ہیں جہاں انھیں قید کر لیا جاتا ہے اور انھیں شدت پسند قرار دیا جاتا ہے۔اس سیریز میں شدت پسند قرار دیے گئے پاکستانی ماں بیٹی کی ایک انڈین صحافی مدد کرتا ہے اور انھیں انصاف دلاتا ہے۔دیا مرزا نے کہا میں ایک ایسے شو کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں جو کہ انسانیت کی بات کرتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ ہماری کوششوں کو سراہیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہاکہ دنیا بھر میں یہ مسئلہ ہے کہ ہم لوگوں کو اس بدنصیب عینک سے دیکھتے ہیں جس میں ثقافت، ملک، اور ذات و پات شامل ہے۔ میرے خیال سے یہ انسانیت کو دیکھنے کا بہت ہی بدنصیب طریقہ ہے۔ ہمیں لوگوں کے ساتھ مذہب، ذات پات یا مقام کی بنیاد پر تعصب نہیں برتنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی سیریز ہے اور اس طرح کا موقع ایک اداکار کے طور پر زندگی میں ایک ہی بار ملتا ہے۔بھوانی اییر کی تحریر کردہ آٹھ قسطوں کی اس سیریز کی ہدایت سونم نائر نے کی ہے۔مبصرین نے اس سیریز کو سراہا ہے لیکن کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے اور کائنات کے درد کی شدت کو ٹھیک سے پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…