بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹرز کو شیشہ پینے پر مجبور کس نے کیا؟ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ساتھ دوسرے کس پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ بھی شیشہ پیتی رہیں؟ سب سامنے آگیا

datetime 18  جون‬‮  2019 |

مانچسٹر (نیوزڈیسک)ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آوٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی

ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ نہ رک سکا،ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔شعیب ملک کے مطابق 20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی نہیں بلکہ 15 جون کی ہے، اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لیکر باہر گئے تھے، میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔دریں اثناء نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے اصرار پر شیشہ پینے پر راضی ہوئے،اس موقع پر وہاب ریاض اور عماد وسیم بھی شعیب ملک کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے کھانا کھانے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن شعیب ملک کی اہلیہ جو شیشہ پینے کی بہت شوقین ہیں ان کے اصرارپر شیشہ پینے پر رضامند ہوئے، اس موقع پر وہاب ریاض کی اہلیہ بھی شیشہ پیتی نظر آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…