منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 17  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت خریدمیں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر157.00روپے اورقیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر157.30روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 1.50 روپے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 3.00روپے اورقیمت فروخت میں 2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر173.00روپے اورقیمت فروخت174.80روپے سے بڑھ کر176.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید192.00روپے سے بڑھ کر195.00روپے اورقیمت فروخت196.00روپے سے بڑھ کر198.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 30پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید40.80روپے سے بڑھ کر41.10روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے سے بڑھ کر42.00روپے اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…