ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ہراسانی کیس ،نانا پاٹیکر کو کلین چٹ کیوں دی گئی؟تنوشری دتہ وزیراعظم نریندرمودی پر بھڑک اْٹھیں

datetime 17  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے ہراسانی کے معاملے میں نانا پاٹیکر کو کلین چٹ ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے کہا کہ نانا پاٹیکر اور اْن کے لوگوں نے پولیس کو نئی رپورٹ بنانے اور مجھے جھوٹا قرار دینے کے لیے کتنے پیسے دیئے؟ میں مجسٹریٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس طرح کی جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹ بنانے کے لیے آپ نے

کتنی رقم وصول کی؟اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہراسانی کے واقعہ کے بعد سے میرا کام اور میرا مستقبل ختم ہوگیا ہے یہاں تک کہ میں اپنی تمام زندگی دوسرے ملک میں گزارنے پر مجبور ہوں کیوں کہ بھارت میں انصاف اور قانون بکتا ہے، یہاں ملزمان جرم کرنے کے باوجود بھی خود کو کلین چٹ دلوانے کے لیے کروڑوں روپے رشوت دیتے ہیں اور اگر کوئی شخص بھرے بازار لوگوں کے سامنے ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد بھی انصاف کے لیے آواز اْٹھاتا ہے تو اسے جھوٹا قرار دے دیا جاتا ہے۔اداکارہ نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا آپ کے کرپشن فری بھارت کا؟ اس ملک کی بیٹی کو ایک ایسے شخص نے اپنی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے جو اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں پر حملہ کر چکا ہے اور اس کے بدلے میں ایک ہجوم نے گھیر کر بد تمیزی کا نشانہ بنایا، میرا کیرئیر تباہ ہوگیا مجھ پر دباؤ ڈالا گیا اور مجھے ملک سے باہر جانے کے لیے دھمکیاں بھی دی گئیں۔تنوشری دتہ نے یہ بھی کہا کہ آپ کی پولیس یہ کہہ رہی ہے کہ میری درخواست غلط اور بے بنیاد ہے کیا یہ آپ کا رام راج ہے ؟ پوجا کرنے والے ہندو خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود سچ کے بجائے جھوٹ کی جیت کیوں ہو رہی ہے؟ جواب دیجیے مجھے۔واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے گزشتہ سال نانا پاٹیکر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ نانا پاٹیکر نے 2008ء میں بننے والی فلم ’ ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں کئی بار ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…