منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 16  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، تاہم فلم کے جاری کیے گئے پہلے ٹیزر نے ہی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔فلم کا پہلا ٹیزر رواں برس مئی کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا، جس میں نہ صرف مرکزی کرداروں کے رومانس کو دکھایا گیا تھا بلکہ یہ بھی دکھایا گیا تھا کہ ان کی رومانوی کہانی ٹوئسٹس سے بھرپور ہے۔فلمی شائقین کا خیال ہے کہ ’ہیر مان جا‘

کامیڈی اور ایکشن فلم ہوگی، تاہم فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلم کو ایکشن اور کامیڈی تک محدود نہ سمجھا جائے۔فلم کی مرکزی کہانی تو حریم فاروق (ہیر) اور علی رحمٰن خان (کبیر) کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں کچھ اور کہانیاں بھی شامل ہوں گی۔ فلم کے پروڈیوسر عمران کاظمی نے انکشاف کیا کہ ’ہیر مان جا‘ ملک میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد کرے گی۔فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی فلم میں انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے فلم ایک اچھا پیغام بھی دے گی۔فلم پروڈیوسر کے مطابق ان کے تمام منصوبوں میں کوئی نہ کوئی خاص پیغام دیا جاتا ہے، اسی طرح ’ہیر مان جا‘ میں بھی غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل سے متعلق پیغام دیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر سے بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ فلم کے دونوں مرکزی کردار کیسے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں؟ٹیزر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی فلم میں مختصر کردار ادا کرنے والے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں جہاں فلم کے دلچسپ مناظر کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم کے مقبول گانوں کے بول بھی سنائے گئے ہیں۔ٹیزر میں زارا شیخ، حریم فاروق اور علی رحمٰن خان سمیت دیگر کرداروں کی جھلک کو دکھایا گیا ہے۔فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں اور اسے جیو فلمز کے بینر تلے عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…