لاہور(این این آئی) میٹرو بس کے کرایوں میں یکم جولائی سے بڑے اضافے کافیصلہ،کتنا اضافہ کیاجارہاہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں،یکم جولائی سے میٹرو بس کے کرایوں میں 10روپے اضافہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری خزانہ عبدا للہ خان سنبل نے بتایا کہ سبسڈی کم کرنے کے لئے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے کرائے میں 10روپے اضافہ ہوگا۔