جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں بڑا اضافہ،سب سے زیادہ رقم کسی عرب یا یورپی ملک سے نہیں بلکہ ملائشیاء سے کتنے ارب ڈالرز بھیجے گئے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)مالی سال 2019 کے جولائی سے مئی کے عرصے میں پاکستان میں 20 ارب 19 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔بیرون ملک سے آنے والی ان ترسیلات زر میں ملائیشیا ایک ارب 43 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا ذریعہ بن کر سامنے آیا اور اس میں گزشتہ سال کے

اسی عرصے کی نسبت 37 فیصد اضافہ ہوا۔متحدہ عرب امارات ترسیلات زر کے لیے دوسری سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا اور وہاں مقیم بیرون ملک پاکستانیوں نے 11 ماہ کے دوران 4 ارب 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بھیجے جو 6.2 فیصد کی ترقی ہے۔اسی دوران سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر 4 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر رہیں اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ترسیلات کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔امریکہ سے آنے والی ترسیلات زر میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 21.5 فیصد تک اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے والی رقوم میں بھی مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 19.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب 14 کروڑ ڈالر رہی۔مالی سال کے دوران پاکستان کو جی سی سی ممالک سے ایک ارب 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بھی موصول ہوئے لیکن اس کی ترقی منفی رہی اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس میں 1.96 فیصد کمی آئی۔علاوہ ازیں یورپین یونین ممالک سے بھی ترسیلات زر میں 6.6 فیصد کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ اس عرصے میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…