جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کی بھی اونچی اُڑان، ایک ہی دن کتنے ہزار کا اضافہ ہوگیا؟خریدار ششدر، قیمت  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 14  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے اضافہ‘ سونا 75900 فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا‘ صرافی مارکیٹ کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 75900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6072 روپے اضافے کے بعد 60720 روپے ہوگئی ہے

سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گیا ہے۔ قبل ازیں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔تفصیلات کے  مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.30 روپے اضافہ سے 154.20 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 154.50 پیسے پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھی ہی دیر بعد ڈالر کی قمیت 156 روپے تک جاپہنچی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں ریکارڈ بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں 3.10 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 13 روز میں ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے اضافہ‘ سونا 75900 فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…