پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اگر پیر تک آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے گئے تو ہم کیا کریں گے؟ پیپلزپارٹی مشتعل،اب تک کے سب سے بڑے اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں دھمکی دی ہے کہ اگر سوموار تک آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے گئے تو ہم پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے۔ جمعہ کو بجٹ پر بحث شروع کرنے سے قبل سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اگر زرداری صاحب کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سب کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں، آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر

کیوں جاری نہیں ہو رہے؟ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  یہ پرسنل ایمنسٹی اسکیم ہے،یہ آپ کا تیسرا بجٹ ہے، ایک منی بجٹ، دوسرا آئی ایم ایف، اور تیسرا یہ بجٹ جس پر بحث کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا عمران خان یہ سٹریٹ پاور نہیں سیاسی پاور ہے،میڈیا ٹرائل سے نکلیں۔رحمان ملک نے کہا اسی جگہ میں نے کھڑا ہو کے کہا تھا کہ ڈالر 120 130 سے اوپر جائے گا اور وہ گیا،اگر یہی حالات رہے تو اب ڈالر 160 سے 180 تک جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…