انڈیا کی ریاست بہار کے شہر بھاگلپور کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک باپ نے بیٹی کا جہیز اکٹھا کرنے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کی گرفتاری اور ان کے پاس سے چھ لاکھ روپے برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ بھاگلپور کے سینیئر پولیس اہلکار ضمیر کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے 26 مئی کو بھاگلپور کے گھنٹہ گھر میں بہار دیہی بینک کو لوٹا تھا۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ’گرفتار لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے جہیز کی رقم حاصل کرنے کے لیے ڈاکہ ڈالا تھا۔‘ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس ڈکیتی کا اہم ملزم كنہيا یادو بینک ڈکیتی سمیت کئی معاملات میں پہلے سے ہی نامزد ہے۔ پولیس کے مطابق كنہیا نے اس بار اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے جہیز کے لیے ڈاکہ ڈال تھا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اس واردات میں اس کے داماد اور دیگر رشتہ دار بھی شامل تھے۔ معلومات کے مطابق كنہیا یادو کو جہیز میں پانچ لاکھ روپے دینے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکے کے بعد كنہیا نے جہیز کی رقم پہنچانے کے لیے لڑکے والوں سے رابطہ بھی کیا لیکن پولیس کے دباؤ کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔ پولیس كنہیا سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































