ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

اداکار ادیتیا پنجولی کی اہلیہ نے کنگنا رناوٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

datetime 14  جون‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار ادیتیا پنچولی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی ہراسگی ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ 4 سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔میں کنگنا کوکیسے بیٹی کی طرح مان لوں وہ تومیرے شوہر سے باہمی رضامندی کیساتھ تعلقات میں تھیں۔ ادیتیا پنچولی کی اہلیہ اداکارہ زرینہ وہاب نے کنگنا رناوٹ کے الزامات کو جھوٹا قرار

دیتے ہوئے شوہر کی حمایت کی۔زرینہ وہاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ ان کے شوہر نے رواں ماہ 3 جون کو ممبئی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ ان پرریپ کا جھوٹا الزام لگائیں گی۔کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر پہلی بار ہراساں کرنے کے الزامات 2017 میں لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکار نے انہیں استعمال کیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا۔کنگنا رناوٹ کے مطابق کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کے اور ادیتیا پنچولی کے درمیان تعلقات تھے اور اداکار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت انہیں دھوکا دیا۔اداکارہ کے ایسے الزامات کو اگرچہ ادیتیا پنچولی شروع سے ہی مسترد کرتے آ رہے ہیں، تاہم اب پہلی بار ان کی اہلیہ اداکارہ زرینہ وہاب نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے شوہر کا دفاع کیا ہے۔ زرینہ وہاب نے اپنے ایک انٹرویو میں شوہر کا دفاع کیا اور کہا کہ انہیں کنگنا رناوٹ پر یقین نہیں۔زرینہ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو کنگنا رناوٹ یا کسی اور سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ان سے کوئی بات نہیں چھپائی۔زرینہ وہاب کے مطابق پہلے تو کنگنا رناوٹ ساڑھے 4 سال تک میرے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر ہراساں اورریپ کا الزام لگادیا۔ادیتیا پنچولی کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیسے کنگنا رناوٹ پر یقین کرکے انہیں اپنی بیٹی کی طرح مانیں؟ کیونکہ وہ ان کے شوہر سے باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…