جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

جو لوگوں کے اندھیروں کو کم کر رہا تھا وہ جیل میں ہے اور جو اندھیرے بڑھا رہا ہے وہ باہر ہے،لیگی رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر گزشتہ دس سالوں کا حساب مانگا جارہا ہے تو سب سے پہلے عمران خان کے مشیر خزانہ کی کمیشن کے سامنے پیشی ہونی چاہیے،بجٹ سیشن کے دوران آل پارٹیز کانفرنس اور احتجاج پر مشاورت کریں گے،نیب موجودہ حکومت کا ٹارچر ونگ ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اقتدار میں رہنا پاکستانی عوام کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے۔

عمران خان ضرور گزشتہ دس سال کا حساب لیں اور انہیں اس کا جواب ملے گا لیکن عمران خان کے کمیشن کو سب سے پہلے ان کے مشیر خزانہ کو طلب کر بیان ریکارڈ کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ریونیو کا ہدف چالیس فیصد بڑھا کر مہنگائی میں چالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔یہ جمہوری حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،عمران خان اپنے اقتدار کے لئے ملک بیچ کو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کامرغیوں، انڈوں، نوکریوں والاآئیڈیا کامیاب نہیں ہوا تو کمیشن کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہو گا۔نہال ہاشمی نے کہا کہ جو پٹرول 60 روپے دیا کرتا تھا وہ جیل میں، جو 113 روپے دے رہا ہے وہ اقتدار میں ہے۔جو لوگوں کے اندھیروں کو کم کر رہا تھا وہ جیل میں پڑا ہے اور جو اندھیرے بڑھا رہا ہے وہ باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو امام ابو حنیفہ، نیلسن منڈیلا اور مولانا جوہر کے راستے پر چل رہے ہیں وہ جیل میں ہیں اورجو لارنس آف عریبیہ کے راستے پہ چل رہے ہیں وہ امپائر کی انگلی کا انتظار کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نواز شریف نے بنائی لیکن کریڈٹ خود لے رہے ہیں اور ان کی مثال بیگانے کی شادی میں عبد اللہ دیوانہ والا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کو پاکستان کے عوام نے رد کر دیا ہے کیونکہ اس میں عوام کی بھلائی کے لئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے نیب کو سیاسی لوگوں کو ٹارچر کرنے کے لئے بنایا تھا،

نیب موجودہ حکومت کا ٹارچر ونگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے گھر سے کریں،جب آپ ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ پ کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنا ہوتا ہے تو آپ کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا پڑتا ہے،بتا دیں کہ یہ خاندان کس بات کی قیمت ادا کر رہا ہے اس لئے اس نے موٹر ویز کیوں بنائیں، ملک کو پشاور سے

کراچی تک امن کیوں دیا، دفاعی سامان کیوں خرید ا،ملک کو ایٹمی طاقت کیوں بنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بے نامی وزیر اعظم انتہائی نالائقی سے کہتا ہے کہ پاکستانی ٹیکس نہیں دیتے۔سمجھ نہیں آتی کہ آکسفورڈ نے انہیں پڑھایا کیا ہے،میں اس پروفیسر کو ڈھونڈ رہا ہوں جس کے یہ طالب علم تھے،پاکستان کا ہر آدمی ٹیکس دیتا ہے، پاکستانیوں سے زیادہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا،عمران خان آپ نے کتنا ٹیکس دیا آپ یہ تو بتا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…