منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ہالی ووڈ میں پاکستانی سپر ہیرو گرل کمالہ خان کو متعارف کرانے کی تیاریاں

datetime 13  جون‬‮  2019 |

لاس اینجلس(این این آئی) مافوق الفطرت صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے کارناموں پر مشتمل کہانیوں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اب بڑے پردے پر پاکستانی نڑاد امریکی سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان المعروف مس مارول کو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

امریکی کامک سپر ہیروز کی صف میں شامل پاکستانی نژاد کردار مس مارول کو بڑی اسکرین پر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کمالہ خان المعروف مس مارول کے حوالے سے ایک ٹی وی شو میں بھارتی نژاد اداکارہ منڈی کالنگ نے کہا کہ مس مارول ایک نوعمر پاکستانی نژاد امریکی لڑکی ہے، جو پہلی سپر ہیرو ہے، بنیادی طور پر مجھے یہ کردار بہت پسند ہے، میں نے بڑے پردے کی زینت بنانے کے لئے اسے تخلیق کرنے والے ادارے مارول سے بات بھی کی ہے اور وہ بھی اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔فلم میں مس مارول کے کردار کے لیے موزوں اداکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر منڈی کالنگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی نہیں معلوم کہ یہ کردار کون ادا کرے گا، لیکن میری اس حوالے سے برطانوی نژاد اداکار رز احمد سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ بھی اس سلسلے میں کافی پرجوش ہیں، اس کے علاوہ دیگر ’دیسی‘ اداکار بھی خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں سپر ہیرو کامک بکس میں پہلی مرتبہ 2012 میں مس مارول کا کردار تخلیق کیا گیا تھا، جو عام زندگی میں پاکستانی نژاد امریکی کمالہ خان ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کئی مافوق الفطرت صلاحیتوں کی بھی حامل ہوتی ہے، کمالہ خان کو معروف سپر ہیرو کردار کیپٹن مارول سے متاثر دکھایا گیا ہے، اسی مناسبت سے مس مارول کا نام دیا گیا ہے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…