ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

فلم ’’ٹائیگر‘‘کی مسلسل کامیابی‘ہدایتکار کا ’’ٹائیگر3‘‘بنانے کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی کامیاب اسکرین جوڑی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد اب اپنی فلم سیریز’’ٹائیگر‘‘ کے تیسرے حصے کے لیے پھر اکٹھے ہوگئے۔ان دونوں اداکاروں کی فلم’’بھارت‘‘ بھی رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوئی۔

جو بھارتی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔اس فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی تھی، اور اب انہوں نے اپنی کامیاب فلم سیریز ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے تیسرے حصے کو بنانے کا اعلان کردیا۔علی عباس ظفر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلم کی کہانی مکمل کرلی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا جاچکا ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2020 میں ہوگا۔ہدایت کار کے مطابق وہ فلم کے حوالے سے دونوں مرکزی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف اور پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا سے بھی بات کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ فلم’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں سلمان اور کترینہ نے خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔اس فلم کا سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2017 میں ریلیز ہوا اور یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔اور اب یہ دونوں اداکار اس سیریز کی تیسری فلم میں اپنے ان ہی کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے۔فی الحال سلمان خان اپنی فلم’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جبکہ کترینہ بھی اپنی فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…