اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وکیل عمران منج کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔عدالت نے وکیل عمران منج کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کیس کے ملزم عمران منج نامی وکیل کو 18 سال 6ماہ قید کا حکم سنایا تھا۔