بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی فنکاروں پرپابندی سے بھارت اپنا بھیانک چہرہ دکھارہا ہے، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا سیخ پا ہو گئی، بھارتی میڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا

datetime 11  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف پھٹ پڑیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو کئی ماہ بیت گئے اوراس پابندی سے جہاں پاکستانی فنکار پریشان ہیں وہیں بالی ووڈ سے وابستہ افراد بھی عاجز آگئے ہیں

اور کھل کراس پابندی کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز ’’کافر‘‘ کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے۔دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے، بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے، دیا مرزا نے کہاکہ ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقع سے محروم کردیا ہے۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز’’کافر‘‘ میں ایک پاکستانی خاتون کا کردار ا‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…