جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا،عوام جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا دعویٰ

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیااوربدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے عوام کے نام پر قرضے لئے لیکن عوام پر خرچ نہ کیے، موجودہ حکومت کوورثے میں تباہ حال معیشت اورکھوکھلے قومی ادارے ملے،پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کی بربادی کی،پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا،

تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوصحیح ٹریک پر لانے کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں اور ملک کو درست سمت میں لے جانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کنگال ہوا اورماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایاگیا لیکن اب کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں۔ ہر وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔عوام جلد مثبت تبدیلی کو محسوس کریں گے۔تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔وزیراعلی ٰنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیا بلدیاتی نظام ممددومعاون ثابت ہوگا اورنئے بلدیاتی نظام سے اپنے مسائل کے حل کیلئے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں پہنچایا ہے۔

ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی- یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے-پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشوں سے گورننس کو بہتر بناناہے اور عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائے گا- عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…