اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت زرداری کے معاملے پر کچھ نہیں کرسکتی، نیب ہماری حکومت نے نہیں بنائی، آصف زرداری کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب ہماری حکومت نے نہیں بنائی، آصف زرداری کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔لہذا حکومت زرداری کے معاملے پر کچھ نہیں کرسکتی۔ ایوان میں پی پی رکن شازیہ مری نے کہا کہ
آصف زرداری کو جس طرح نیب ہراساں کررہی ہے۔آپ دیکھ رہے ہیں۔ کیا نیب ریفرنسزحکومتی اراکین پر نہیں ہیں؟ حکومتی اراکین کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا۔ یہ کیسی جمہوریت ہے، ہمارے منہ بند کیے جا رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سے یہی اْمید تھی، صورتحال افسوسناک ہے، دوسروں کے کیسزمیں انویسٹی گیشن کے دوران گرفتاری نہیں ہوئی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی۔