نیویارک (این این آئی) خوفناک اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اینابیل سیریز کی تیسری فلم اینابیل کمز ہوم28جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- پانچ سال پہلے اینابیل کی پہلی فلم آئی تھی جس میں پراسرار گڑیا نے ایسا جادو چلایا کہ شائقین سہم سے گئے جس کے بعد 2017ء میں اس کے دوسرے حصے نے بھی سینما گھروں میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ فلم اینابیل کے
دوحصوں کی کامیابی کے بعد اب اس تخلیق کا تیسرا حصہ پیش کیا جا رہا ہے۔گیری ڈوبر مین کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2014ء میں باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم اینابیل کا تیسرا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر گڑیا خوف و دہشت پھیلاتی دکھائی دیگی۔فلم کی کاسٹ میں میکینا گریس، میڈیسن آئسمین، پیٹرک ولسن، اسٹیفن بلیک ہارٹ اور پال ڈین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔