نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل مارشل آرٹ فلم ’’آئی پی مین فور‘‘رواں سال جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی چین کے کنگفوماسٹر اور اس کے شاگرد کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کے لیے استاد امریکا کا سفر کرتا ہے ۔ فلم میں مارشل آرٹ کا پھر مقابلہ ہوگا اور
دشمنوں کو زیر کرنے کے لیے نت نئی کوششیں کی جائیں گی۔ریمنڈ وونگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہانگ کانگ اداکار ڈونی ین اور اسکاٹ ایڈکنز کے علا وہ ڈینی چین اور وینس وواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ایکشن، تھرلر، سپنس اور لرزہ خیز مارشل آرٹ پر مبنی یہ فلم رواں سال جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔