اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب صبح 9 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان قوم کے نام اہم پیغام دیں گے۔دوسری جانب حکومت نے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر ترجمانوں کے اجلاس میں مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق اتوار کو بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں
کے اجلاس میں بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ترجمانوں کے اجلاس میں آیندہ بجٹ کی تیاری اور خدوخال پر بھی مشاورت کی گئی، اس اجلاس میں حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں بجٹ کی تیاری سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کیا گیا، اور اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی بنائی گئی۔