ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کا اجلاس،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کا جائزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ ادریس زمان کریں گے، یہ دونوں ممالک کے درمیان ایکشن پلان بارے پہلا جائزہ اجلاس ہوگا۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کا قیام مئی دو ہزاراٹھارہ میں عمل میں لایا گیا تھا، ایکشن پلان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں

دوطرفہ جامع ادارہ جاتی روابط کا فریم ورک ہے، اس میکانزم کے تحت پانچ ورکنگ گروپ قائم کئے ہیں، یہ ورکنگ گروپ سیاسی و سفارتی، افواج کے درمیان کو آرڈینیشن، انٹیلیجنس تعاون، اقتصادی و پناہ گزینوں کے موضوعات پر ہیں، گروپ کا افتتاحی اجلاس بائیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو کابل میں منعقد ہوا تھا، پہلے اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی کوششوں کو بڑھانے اور اعتماد کے قیام پر اتفاق کیا تھا، اجلاس میں فریم ورک پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے علاوہ تعاون کے متفقہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…