جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے بیرون ملک موجود 12 ارب ڈالرز کا پتہ چلا لیا، شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو کتنے ارب براہ راست وصول ہوئے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے حکومت نے ترجیحات طے کی ہیں،گیارہ جون کو حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معاشی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،برطانیہ کے ساتھ منی لانڈنگ سے متعلق اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق قانون موجود تھا لیکن رولز کبھی نہیں بنائے گئے، حکومت اب اس قانون کے رولز طے کریگی،بے نامی اکاؤنٹس ہونے کی 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 30 جون تک تمام اثاثے ظاہر کرنے لازم ہیں،اس سکیم سے لوگ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،30 جون کے بعد اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف میں جانے کے بعد یہ سکیم دوبارہ مستقبل جاری نہیں کر سکیں گے۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے انتظار میں احتسابی ادارے تھے، بہتر ہوتا کہ اپنے صاحبزادے اور داماد کو بھی ساتھ لے آتے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کو ایک ارب 30 کروڑ روپے براہ راست موصوف ہوئے، شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک موجود 12 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا پتہ چلا لیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا کام شواہد اکٹھے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں کا اختیار نہیں ہے،ایف آئی اے اور نیب گرفتاری کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے شواہد سامنے ہیں،قبل از ضمانت گرفتاری کی درخواستوں کی بھر مار سامنے آرہی ہے۔  شہزاد اکبر نے کہاکہ بجٹ کے حوالے سے حکومت نے ترجیحات طے کی ہیں،گیارہ جون کو حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معاشی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…