ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بڑے شہرمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، حساس ادارے نے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے، بارودی مواد بر آمد 

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) ملتان میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے بارودی مواد اور چندہ وصول کرنے کی رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے افسران اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرتے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے واردات

کے لئے استعمال کئے جانے والے بارودی مواد کے علاوہ سہولت کاروں کی جانب سے مہیا کئے گئے چندے کی رسیدیں بھی برآمد کر لیں، یہ رسیدیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مالی امداد دینے والوں کے خلاف ایکشن میں استعمال کی جائیں گی۔سی ٹی ڈی کے مطابق تخریب کاروں کو کھیڑہ چوک ملتان سے گرفتار کیا گیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت باسط،غلام حسین اور ناصر کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…