جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی 12 رکنی قومی ہینڈ بال ٹیم چھٹی ایشین بیچ ہینڈبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کی 12 رکنی قومی ہینڈ بال ٹیم چھٹی ایشین بیچ ہینڈبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی ، چمپئن شپ 15 سے 22 جون تک چین کے شہر وی ای آئی میں کھیلی جائیگی ۔پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان کے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پانے کا قوی امکان ہے، چمپئن شپ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 ممالک کے درمیان کھیلے جانے ان مقابلوں میں قطر اپنے اعزاز کا دفاع کریگا جبکہ دیگر ممالک میں جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ، ویت نام

چائنیز تائپے، ایران ، اومان، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔میزبان ہونے کے باوجود چین چمپئن شپ میں شریک نہیں ہورہا، ایونٹ میں شرکت کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ 2 آفیشلز بھی چین جائیں گے۔ایشیا ہینڈ بال فیڈریشن میں سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائزمحمد شفیق نے کہا کہ ایشین بیچ ہینڈ بال ایونٹ میں دلچسپ لیکن سخت مقابلے متوقع ہیں، تاہم سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے میں ضرور کامیاب رہے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…