پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

زرداری ،بلاول ،شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوں گے یا نہیں؟ کیانوازشریف رہا ہو جائینگے؟فیصلے کی گھڑی آگئی ، نیب بھی مکمل تیار

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) عید کے بعد اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کرپشن کیسز پر نیب کا ایکشن ہو گا، جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف رہا ہوں گے یا سابق صدر آصف علی زرداری گرفتار ہوں گے، بڑی سیاسی شخصیات کی ضمانت درخواستوں پر بھی فیصلے سامنے آئیں گے۔

سابق صدر اور وزرائے اعظم سمیت کئی سیاسی بڑوں کے خلاف کرپشن کیسز، جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی، بلٹ پروف گاڑیوں اور آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے مقدمات چلیں گے۔ اہم شخصیات کی ہو گی گرفتاری یا ضمانت مل جائے گی، فیصلہ عید کے فوری بعد ہو جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ دس جون کو آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر فیصلہ کرے گی ۔ گیارہ جون کو نوازشریف کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوگی۔نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں دس جون تک جواب طلب کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں ہے۔ چیئرمین نیب نے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بات ان کی گرفتاری تک جا سکتی ہے ۔عید کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…