پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

شہباز شریف نے واپس آ کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا، بہتر ہوتا اسحاق ڈار ،بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لے آتے ،فردوس عاشق کا ردعمل

datetime 9  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے پاکستان واپس آ کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا، شہباز شریف اپنے ساتھ اسحاق ڈار، بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانونی قاضا پورا ہو جاتا، شہباز شریف 2 ہفتے کے عدالتی ریلیف کو 2 ماہ میں بدل کر واپس آئے ہیں۔

شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانون کا تقاضا پورا ہو جاتا،عدالت میں پیشی کی حکمت عملی اپنائیں اور عدالتی سوالوں اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں، شہبازشریف اپنے کماؤ پتر سلمان شہباز سے متعلق بھی وضاحت کریں، شہبازشریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، اب وہ گارنٹی دیں کہ واپس نہیں جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے مجبوری میں یہاں عید منائی یہ پاکستان میںان کی پہلی عید ہوئی امید ہے شہباز شریف بھی اگلی عید پاکستان میں کریں گے،شہباز شریف کا بیٹا اور داماد ان کے ساتھ نہیں آئے، ان کے بچوں نے انہیں سامنے کردیا ہے اور ڈھال بنا لیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں ملک کوقرضوں کے دلدل میں پھنسا کر یہ لوگ ملک سے باہر چلے گئے ہیں،لندن کی سڑکوں پر شہباز شریف کو پوری قوم نے بھاگتے دوڑتے دیکھا جس بیماری کا وہ ذکر کررہے ہیں اس میں ایسا نہیں ہوتا یہ بیماری کے نام پر قوم کی دل آزاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے وہ قانون کی حکمرانی کو مانتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں اور جواب دیں۔

پہلے وہ عدالتوں میں پیشی کے لیے حکمت عملی تیار کریں جس کے بعد حکومت کے خلاف حکمت عملی بنائیں۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف قوم کو یقین دلائیں کہ وہ اب واپس نہیں جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…