جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

عید الا ضحیٰ اورمحرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان کردیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن ) عید الا ضحیٰ کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا، جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الا ضحیٰ کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔ جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں۔انہوں نے کہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کا بھی پیشگی اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر فوادی چوہدری نے عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کی پیشن گوئی کی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ جبکہ اب وفاقی وزیر نے عید الضحیٰ اور محرم کی تعطیلات کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب علماء  کرام وفاقی وزیر کے اعلان کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔علماء  کا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اسلامی مہینوں کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…