اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کو پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی، حیرت انگیز فیصلے

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر افغان مہاجرین کو پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی، اس طرح افغان مہاجرین پر عائد بڑی پابندی ختم کردی گئی ہے اور پاکستان میں آباد افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور اے ٹی ایم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی پر نظرثانی کرنے کے بعد فروری 2019ء میں حکومت نے اس صورت حال کو تبدیل کرنے کیلئے قدم اٹھایا تھا اور فروری 2019ء میں ہی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں ہدایات جاری کی تھیں کہ پاکستان میں آباد افغان مہاجرین کو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہ افغان پناہ گزین جو رجسٹرڈ ہیں، بینک اکاؤنٹ کھلوا کر ملک کی معیشت میں باضابطہ طور پر حصہ دار بن سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد سٹیٹ بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے پروف آف رجسٹریشن نامی شناختی دستاویزات بھی بینکوں کے لیے قابل قبول ہیں۔ اس طرح تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے پاکستان میں آباد افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، کچھ افغان مہاجرین نے کارڈ حاصل بھی کر لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر افغان مہاجرین کو پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی، اس طرح افغان مہاجرین پر عائد بڑی پابندی ختم کردی گئی ہے اور پاکستان میں آباد افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور اے ٹی ایم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…