جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، اس کے باوجود پابند سلاسل رکھا جارہا ہے،نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز، مریم نواز کو حکومت کیخلاف اہم ہدایات جاری کردیں 

datetime 8  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو ”ووٹ کو عزت دو“اور عدلیہ بچاؤ تحریک چلانے اور اپوزیشن کی اے پی سی میں بھر پور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر (ن)لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر (ن) لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،

غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستا نہیں دیکھ سکتا، اس کے خلاف اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، جو کہتے تھے شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔نواز شریف نے کہاکہ میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، اس کے باوجود پابند سلاسل رکھا جارہا ہے، مجھے اپنی صحت کی فکر نہیں رہی لیکن ملک کی معاشی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نواز شریف نے وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔قبل ازیں  محکمہ داخلہ کی خصوصی اجازت پر سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ان کے اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے شریف خاندان کے افراد کی ملاقات کیلئے مختص جمعرات کے دن نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی تاہم گزشتہ روز محکمہ داخلہ کی خصوصی اجازت پراہل خانہ کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔نواز شریف سے مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ان کے داماد راحیل منیر، مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نواز شریف نے دوپہر کا کھانا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھایا جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا۔شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے درخواست کے باوجود پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…