اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی انتقال کرگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج اور ایک عرصے سے علیل تھے ۔یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی
کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بھی تھے ۔ ان کی عمر 70 سال تھی ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے بھی بھرپور آواز اٹھائی۔