والی تبدیلیوں کو مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔ معاشرتی ہم آہنگی کو استوار رکھنے میں مدد دینے والے یہ تہوار بعض خطوں کی منفرد پہچان بنتے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں کچھ نرالے اور رنگ برنگے تہوار منائے جاتے ہیں جس میں نا صرف وہاں کے مقامی شہری بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح بھر پور انداز میں شرکت کرتے ہیں ۔ان میں چند چیدہ چیدہ فیسٹیول کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔
چلم جوشی تہوار:
وادی کیلاش میں مئی میں چلم جوشی کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں مقامی آبادی کے علاوہ دنیا بھر کے سیاح شریک ہوتے ہیں کیلاش تہذیب کے پیرو کار چلم جوشی کے دوران خاص دعائیں خوص طور پر اپنی فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کی دعائیں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مخصوص اورلباس اور سر پر کیلاشی ٹوپی سجائے روایتی رقص کیا جاتا ہے۔ وادی کے لوگ مقامی لذیذ پکوان تیار کرتے ہیں اور خوب لطف اٹھاتے ہیں۔




















































