سرینگر (این این آئی) بھارئی ایئر فورس نے اسرائیل سے ’’ اسپائس 2000‘‘ بموں کی خریداری کیلئے 300کروڑ روپے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ائر فورس اسرائیل دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی ’’ رافیل ایڈ وانسڈ ڈیفنس سسٹمز ‘‘ سے 100سپائس بم خریدے گی۔سرینگر سے شائع ہونے والے
ایک اردو اخبار’’روزنامہ روشنی‘‘نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا فوجی معاہدہ ہے جو ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ۔ اخبار نے لکھا کہ مذکورہ بم رواں برس کے آخر تک بھارت کو مل جائیں گے۔ یاد رہے یہ وہی بم ہے جوبھارت نے 26فروری کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران بالا کوٹ میں گرائے تھے۔