مانسہرہ (این این آئی)چار دنوں میں 10 لاکھ سیاح مانسہرہ کے تفریحی مقامات شوگران اور ناران پہنچ گئے جبکہ ڈی پی او نے بغیر ریزرویشن کے سیاحوں کو مانسہرہ کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کی مسلسل چھٹیوں کی وجہ سے سیاحوں کی شوگران اور ناران آمد کا سلسلہ ہفتہ کو بھی بدستور جاری رہا ، ڈی پی او زیب اللہ خان کے مطابق 4 روز میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 10 لاکھ کے قریب سیاح مانسہرہ پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر شاہرائے کاغان خراب ہونے کی وجہ سے بالاکوٹ سے ناران تک ٹریفک سست رفتاری کا شکار رہی۔ناران میں زلزلہ کے نام پہ ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل کرنیوالے ہوٹل مالکان نے بھی کرائے دگنے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ رات ہی متعدد سیاح مہنگائی کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ڈی پی او نے سیاحوں سے اپیل کی کہ جب تک ناران میں ریزرویشن کنفرم نہ ہو سیاح ناران کا سفر کرنے سے پر ہیز کریں۔