کراچی (این این آئی) عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں ’چھلاوا‘ اور’رانگ نمبر2‘ کو شائقین کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ دونوں فلمیں عید کے موقع پر زبردست بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ پاکستانی فلموں کے اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ کے مطابق مہوش حیات اوراظفر رحمان کی فلم ’چھلاوا‘ اور نیلم منیر اور سمیع خان کی فلم ’رانگ نمبر 2‘ نے عید کے دنوں میں کروڑوں روپے کا بزنس کیا ہے ۔