پشاور (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا مزید ریمانڈ دینے کی سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کر دی۔گزشتہ روزرکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو 8 روزہ ریمانڈ کے بعد سخت سیکیورٹی میں پشاور سے بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے انہیں سیکیورٹی وجوہات پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے اور 19 جون کو دوبارہ انسداد دہشت گردی
کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اس سے قبل محسن داوڑ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ محسن داوڑ کے خلاف 26 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں فوج کی ایک چوکی پر حملے کا مقدمہ درج ہے اس مقدمے میں محسن داوڑ کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور 7 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔