اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دن 12 بجے کے بعد PM اور رات 12 بجے کے بعد AM کیوں لکھتے ہیں؟اگرچہ آپ نے اپنے ذہن میں اس کے کئی طرح کے جوابات بنارکھے ہوں گے لیکن دراصل یہ لاطینی زبان کے چار الفاظ کے مخفف ہیں۔ پہلے AM کو دیکھتے ہیں، یہ لاطینی الفاظ ”اینٹ میریڈیم“ (Ante Meridiem) کا مخفف ہے جن کا معنی ہے ”نصف النہار سے پہلے“ یعنی دوپہر سے پہلے۔ اسی طرح PM لاطینی الفاظ ”پوسٹ میریڈیم“ (Post Meridiem) کا مخفف ہے اور ان الفاظ کا معنی ہے ”نصف النہار کے بعد“، یعنی جب ہم دوپہر ایک بجے کو 1PM لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے نصف النہار کے بعد پہلا گھنٹہ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دن رات PM،AM ہمارے سامنے لکھا ہونے کے باوجود ہم میں سے 99فیصد سے زائد لوگ ان کا مطلب نہیں جانتے، مگر اب آپ ان لوگوں میں شامل نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں