اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

  پاک بھارت   وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز ،بڑی پیش رفت

datetime 4  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور بھارت نے کرغستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران  دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز کردئیے۔ آئندہ ماہ کرغستان کے شہر بشکک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی ہے۔

انتہائی اہم سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے مابین ملاقات متوقع ہے۔  ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم آپس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن اامان کیلئے بات چیت کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر رابطے تیز کردیے ہیں۔عمران خان گزشتہ سال جولائی 2018ء میں منصب سنبھالنے کے بعد پہلا مرتبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرینگے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندمودی کو جنوبی ایشیاء میں امن وامان او ر سیکیورٹی کیلئے ملکر تعاون کرنے کی پیش کش کی تھی، اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے سکھ یاتریوں کیلئے کرتاپور راہداری منصوبے کا آغا ز بھی کیا جس کے لیے دونوں ممالک نے کام شروع کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔ توقع ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے سربراہان کی ملاقات کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔  پاکستان اور بھارت نے کرغستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران  دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے لیے بیک ڈور رابطے تیز کردئیے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…