اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

 (ن)لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،30 سے زائد ارکان اسمبلی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا،حیرت انگیز دعوے

datetime 4  جون‬‮  2019 |

بورے والا( آن لائن)تحریک انصاف کے راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،30 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا ہے عید کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،

کرپشن زدہ کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے بہت جلد ملکی ترقی اور خوشحالی کا سونامی اس کشتی کو بہا لے جائے گا جن لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے وہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،اتفاق فاؤنڈری اور ” مداری” اینڈ کمپنی کا مستقبل بہت تاریک ہے اس لیے سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والے دور اندیش سیاستدان انہیں چھوڑنے کی تیاری کر چکے ہیں قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور وہی قومیں یا ملک ترقی کرتے ہیں عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو ملک کو صحیح سمت لے جانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ کالج شعبہ شماریات کے انچارج پروفیسر محمد انور کی جانب سے کالج کے پروفیسر کے اعزاز میں دیئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید اقبال،پروفیسر مشتاق احمد گجر،پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پروفیسر عبداللہ ظفر،ڈاکٹر محمد اکرم اور دیگر اساتذۃ بھی موجود تھے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ پنجاب کے اداروں میں باصلاحیت افردا کو انتظامی عہدوں پر تعینات کرنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے سیاسی بنیادوں پر انتظامی عہدوں پر تعینات نااہل افسران کی جلد چھٹی کرا دی جائے گی۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…