لاہور(این این آئی)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے چاندکی گردش سے متعلق 10 سال کا جدول جاری کردیا۔ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی نے چاندکی پیدائش کی تفصیلات کتاب میں درج کی ہیں۔کتاب میں رویت ہلال سے متعلق سرکاری ویب سائٹ میں موجودخامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔کتاب میں آئندہ 10 سال تک چاندکے طلوع اورغروب کا جدول دیاگیاہے۔