جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی خاتون کا لاپتہ سونے کا قیمتی ہار واپس لوٹا دیا ، ہار کی قیمت کتنی تھی

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)ایئرپورٹ عملے نے خاتون کا لاپتہ ہونے والا سونے کا قیمتی ہار واپس لوٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والی خاتون کے گلے سے سونے کا قیمتی ہار گر گیا تھا جسے ائر پورٹ عملے نے معلوم ہونے پر آمنہ رشید نامی خاتون کو واپس لوٹا دیا۔قیمتی ہار واپس ملنے پر خاتون آمنہ رشید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ائرپورٹ عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل جدہ سے ملتان آنے والی نجی لائن ایئربلیو کی پرواز پی اے 871 مسافروں کا سامان چھوڑ آئی، پرواز ملتان پہنچی تو 50 سے زائد مسافروں کا سامان غائب تھا۔ مسافروں نے ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔مسافروں کے احتجاج پر ایئر لائن انتظامیہ نے متاثرین کو اگلی پرواز کے ذریعے سامان واپس لانے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل گزشتہ سال ملتان میں ہی ریلوے پولیس نے مسافر کو اس کا کھویا ہوا قینتی سامان لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی تھی۔کراچی سے ملتان آنے والی ٹرین میں مسافر اپنا بیگ بھول گیا تھا جس میں 4 تولے سونا اور 4 تولے چاندی سمیت دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ریلوے پولیس نے قیمتی بیگ ملنے پر تحویل میں لیا اور مسافر کی تلاش کے بعد وہ سامان مسافر سلمان شاہ کے حوالے کر دیا تھا۔بیگ کے مالک سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کی بھر پور مدد کی اور تمام سامان بحفاظت ان کے حوالے کر دیا جس پر وہ پولیس اور تمام محکمے کے بے حد مشکور ہیں اس سے قبل بھی ایسی کئی مثالیں دیکھنے کو ملی ہیں جن میں ریلوے پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کا قیمتی سامان بحفاظت ان تک پہنچایا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…