جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

اے این پی بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئی،اسفندیارولی خان نے بڑے پیمانے پرجلسوں و مظاہروں کا اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل اپرٹی کے زیر اہتمام مہنگائی و حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 9جون کو ہونے والے مظاہروں کو حتمی شکل دے دی گئی، اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس ولی باغ میں منعقد ہوا، مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، صوبائی صدر ایمل ولی خان،صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے،

اجلاس میں صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اضلاع کی سطح پر جلسوں و مظاہروں کا شیڈول جاری کیا گیا، شیڈول کے مطابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان چارسدہ میں مظاہرے کی قیادت و جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ صوبائی صدر ایمل ولی خان، صوابی و مومند میں مظاہروں کی قیادت سنبھالیں گے، مردان میں امیر حیدر خان ہوتی جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اپنے ضلع بونیر میں موجود ہونگے اور مظاہروں و جلسوں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خطاب بھی کریں گے، ضلع پشاور میں حاجی غلام احمد بلور اور خوشدل خان ایڈوکیٹ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہونگے،اسی طرح نوشہرہ کیلئے ثاقب اللہ خان،سوات زاہد خان، لوئر دیر انجینئر سلیم، ملاکنڈ خان نواب، شانگلہ حسین شاہ یوسفزئی،چترال خدیجہ بی بی،تورغر فیصل زیب،بٹگرام نثار خان،مانسہرہ ڈاکٹر شاہین ضمیر،ایبٹ آباد شازیہ اورنگزیب خان،ہری پور ارم فاطمہ،کوہاٹ شیر خان اور کرک کیلئے ذمہ داریاں حاجی ہدایت اللہ خان کو سونپی گئیں، مزید برآں بنوں کیلئے خلیل عباس،ہنگو مختیار خان یوسفزئی،ڈی آئی خان خورشید خٹک،لکی مروت یاسمین ضیا،باجوڑ صدرالدین مروت،ضلع خیبر شاہ نصیر خان،شمالی وزیرستان کیلئے باز محمد خان،جنوبی وزیرستان شاہی خان اور ٹانک میں مظاہروں کیلئے قادر خان بیٹنی کا نام فائنل کر لیا گیا،یہ تمام قائدین مذکورہ اضلاع میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…