پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پشاور میں عید؟ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ٹیم کو چاند کی کتنی شہادتیں موصول ہوئیں؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ٹیم کو چاند کی شہادتیں موصول ہو گئیں، ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ایک صحافی افتخار فردوس میں اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مفتی پوپلزئی کو بونیر اور صوابی سے چاند کی چار شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے مفتی پوپلزئی مسجد قاسم علی خان پہنچ چکے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منگل کو چاند نظر آجائیگا، پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کو نیچا دیکھانا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتی منیب الرحمٰن اور پوپلزئی جید عالم ہیں، جب سے پیدا ہوئے عید پر تنازعات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سائنٹفک طریقے سے اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے، دوسری دنیا سیارے مسخر کرنے کی بات کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنس تو مسلمانوں کی ایجاد ہے؎ انہوں نے کہاکہ ناروے سمیت بہت سے ممالک میں تو چاند کئی دن نکلتا ہی نہیں ہے،تو کیا پھروہاں پر عید اور روزے نہیں ہونے چاہئیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ علم کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ تین بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاند کی چمک اس وقت زیرو پوائنٹ ایک فیصد ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ منگل کو چاند اٹھائیس گھنٹے کا ہوجائے گا، کراچی میں چاند عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ منگل کو چاند نظر آ جائے گا، اسی لئے ہم نے ہجری کیلنڈر بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے ایپلیکیشن بھی بنا دی ہے، ہجری کیلنڈر بھی ویب سائنٹ پر اپلوڈ کردی ہے جس طرف آپ موبائل کا رخ کریں گے ساری گلیکسی نظر آجائے گی۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف نے اپنے ذاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب کو آرام دینا چاہیے اور مفتی پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنا دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…