بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بہن کی تقرری کیلئے سفارشی خط لکھنے کا معاملہ، زرتاج گل نے بات کرنے کی کوشش کی تو عمران خان نے ان کی کلاس لے لی، بڑا حکم جاری

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھے گئے خط کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد

وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت بھی کی کہ وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے 40 فیصد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھے گئے خط کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…