پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی منیب الرحمان کی جگہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کرنے کی تجویز دیدی گئی، واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ذاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کو آرام کرنے کا موقع فراہم کرتے
ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے کیونکہ ان کے اکثر فیصلے درست ہوتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افسوس ہے کہ دنیا بھر میں روزے اور عید پر تفریق نہیں ہوتی لیکن یہاں الگ الگ روزوں اور عید پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ نہ صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل از سر نو کی جائے بلکہ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو بھی موقع دیا جائے۔