بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”کسی بھی شعبے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں“ وفاقی کابینہ نے ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنسز پر بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیے گئے ریفرنسز پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کوئی بھی مقدس گائے نہیں، حکومت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گی جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں،

تصدیق کے بعد ججز کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ جو ڈیشل کونسل کو بھیجے، ریفرنس پر 14 جون کو ان کیمرہ کارروائی ہوگی،یقین ہے سپریم جوڈیشل کونسل بھی اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرے گی،،حکومت ہر فیصلہ کو تسلیم کرے گی،آئین کے تابع رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے،میڈیا سپریم جوڈیشل کونسل میں فیصلہ ہونے سے پہلے خود عدالت نہ لگائے۔فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کابینہ نے وزیراعظم کو مسلم اْمّہ کا مقدمہ بہترین طور پر لڑنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا جائز مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان حقوق اللہ اور حقوق العباد کا چمپئن بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا،وزیراعظم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کو نہیں بھولے، ان کا مقدمہ لڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی سر پرستی میں اسلام کی اصل ساکھ سے دنیا کو روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے ریفرنس کے عوامل سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا،وزیرقانون نے کابینہ کو بریفنگ دی،وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،پاکستان کا ہر شہری قانون کے تابع ہے، انہوں نے کہاکہ دو جج صاحبان کے خلاف شکایات آئیں جن کی تصدیق کے بعد ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے،سپریم جوڈیشل کونسل حکومت کے تابع نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی شکایت کو عدلیہ ہی دیکھنے جارہی ہے تو یہ عدلیہ میں حملہ کیسے تصور ہوسکتا ہے کیونکہ عدلیہ اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بیٹھے معزز جج صاحبان اور یہ ایک آذاد ادارہ ہے اور حکومت اس کے ہر فیصلے کو مانے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سپریم جوڈیشل کونسل کے ہر فیصلہ کو تسلیم کرے گی۔انہوں نے ریفرنس کے حوالے سے کہاکہ لندن کی صحت افزا مقام سے عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں کی سوچ کی کابینہ نے مذمت کی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرو ٹالرنس سوچ کے مطابق کہ کسی جگہ اور کسی ادارے میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، عمران خان اور موجودہ حکومت کی یکساں احتساب کا تصور ہے اس کو آگے لے کر چلنا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی حدود سے باہر نہیں گئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ریفرنس کے حکومتی اقدام کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات وہی قیادت کر سکتی ہے جو خود صادق اور امین ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئین کے تابع رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریفرنس پر 14 جون کو ان کیمرہ کارروائی ہوگی،یقین ہے سپریم جوڈیشل کونسل بھی اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سمیت تمام اداروں کے ذمہ دارانہ کردار کے بغیر آئین و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سپریم جوڈیشل کونسل میں فیصلہ ہونے سے پہلے اس پر خود عدالت نہ لگائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اسٹیٹس کو کا حصہ نہیں،اپوزیشن واویلا اور پروپیگنڈہ کر رہی ہے اس کی سوچ کی کابینہ نے مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون کی حکمرانی کیلئے حکومت میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں گندم کی خریداری کا عمل بروقت شروع نہ ہونے پر کابینہ نے تشویش ظاہر کی،کابینہ کو گندم کی جگہ ریت اور بھوسے کی بھری بوریاں رکھنے کے اسکینڈل سے آگاہ کیا گیا،حالیہ بارشوں سے گندم کو ہونے والے نقصان سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چین کے 2511 انجینئرز اور ورکرز کے ویزہ کی میعاد ایک سال کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر توانائی نے بتایا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی،کابینہ نے لوڈشیڈنگ فری رمضان پر عمرایوب کو مبارکباد پیش کی،وزیر توانائی نے بتایا کہ عیدالفطر پر بھی ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ شہریار آفریدی کو انٹی نارکوٹکس ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 850قیدیوں کو عید الفطر پر رہا کیا گیا،معمولی جرائم میں ملوث ان قیدیوں کی رہائی کے لیے 23 کروڑ روپے جرمانہ جمع کرایا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیاح دوست ملک بنانے کے لیے برٹش ایئر بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں خود حاجیوں کی رہائشگاہوں کا جائزہ لے کر آئے ہیں،وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو ہدایت کی حاجیوں کے اخراجات کا ایک پیسہ بھی وزارت کے پاس نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں حاجیوں کو پیسے واپس کیے جائیں گے۔زرتاج گل کی بہن کے معاملے پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی ہدایات جاری کردی تھیں کہ حکومت اقربا پروری کے خلاف آئی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں تبدیلی کے لیے لے کر آئے ہیں اس لیے کسی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا سے توقع کرتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ جب تک سپریم جوڈیشل کونسل ترجیحات طے نہیں کرتی جب تک میڈیا میں عدالت لگا کر گفتگو نہ کریں اور جب تک فیصلہ نہ ہوتا کسی بھی جج کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک نجات دہندہ کے طور پر مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 70 سالہ گلے سڑے نظام سے پاکستان کونجات دلانے آئے ہیں، اسٹیٹس کو کا حصہ نہیں بنیں گے اور قوم نیجو ذمہ داری ہم پرعائد کی ہے اس کو قانون اور آئین کے مطابق ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…