ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

آزادی اظہار رائے لامحدود نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پربڑ ا حکم جاری کردیا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ایک شخص کی آزادی ہے تو دوسرے کا بھی حق ہے۔آزادی اظہار رائے لامحدود نہیں ہے۔پاک فوج اور اور دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پرپشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)پر پابندی کے لیے دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت پاکستان

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت دے کہ وہ غیر مناسب مواد کے خلاف اقدامات کرے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی ایک فرد کے خلاف حکم جاری نہیں کریں گے۔رٹ میں ڈائریکشن اداروں کے لیے جاری کریں گے تاکہ پالیسی بن سکے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ عناصر ملک اور فوج کو بدنام کر رہے ہیں،پی ٹی ایم کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے تمام منفی پروپیگنڈے کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے محسن داوڑ اورعلی وزیر ر نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔پی ٹی اے کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ۔عدالت نے پی ٹی اے کی استدعا منظور کرلی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی انٹرنیٹ پروٹوکول پی ٹی اے کو اگلی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ پیمرا کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہواعدالت نے اگلی سماعت پر پیمرا کے ذمہ دار افسر کوبھی طلب کر لیا۔عدالت نے منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کرکے تحریری جواب طلب کیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 13 جون تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…